پی آئی سی میں دوسرے روز بھی ہڑتال،دھرنا،مریض خوار

  پی آئی سی میں دوسرے روز بھی ہڑتال،دھرنا،مریض خوار

  



لاہور(جنرل رپورٹر) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی پی آئی سی کے عملے پر وکلاء تشدد کے خلاف آؤٹ ڈور میں ہڑتال گزشتہ روز بھی جاری رہی جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے مریضوں کو بغیر علاج کے ہی واپس لوٹناپڑ رہا ہے۔دردکے مسیحاؤں اورقانون کے علمبرداروں کی لڑائی سنگین ہوگئی، اس لڑائی میں بیچارے مریض پس کر رہ گئے، پی آئی سی میں دوسرے روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری رہی،ا و پی ڈی میں علاج معالجے کی سہولیات معطل ہیں، جس کی وجہ سے دور دراز سے علاج کیلئے آئے مریض بغیر علاج کے ہی واپس لوٹ رہے ہیں، ڈاکٹروں کے احتجاجی دھرنے کے باعث غوث الاعظم روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔دوسری جانب وکلاء کی احتجاجی ریلی رکاوٹیں توڑکر سول سیکرٹریٹ میں داخل ہوگئی، احتجاجی وکلاء نے چیف سیکرٹری آفس کے سامنے نعرے بازی کی، مظاہرین نے تسلیم کئے گئے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ڈاکٹر

مزید : صفحہ آخر