سعودی وزارت الحج نے نئے عمرہ سیزن میں 13لاکھ 39ہزار 376ویزے جاری کئے:پاکستان سرفہرست

  سعودی وزارت الحج نے نئے عمرہ سیزن میں 13لاکھ 39ہزار 376ویزے جاری کئے:پاکستان ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی وزرات الحج نے نئے عمرہ سیزن میں یکم محرم سے اب تک 13 لاکھ 39 ہزار 376 عمرہ ویزے جاری کر دئیے،پاکستان سرفہرست، 13 لاکھ3ہزار 365 افراد عمرہ ویزہ پرسعودی عرب میں داخل ہو چکے ہیں،8لاکھ 35ہزار491 عمرہ زائرین عمرہ کر کے اپنے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں، دو لاکھ 97 ہزار 491افراد ابھی تک حرمین شریفین میں موجود ہیں، اب تک سعودی عرب آنیوالوں میں 10لاکھ88ہزار 608 فضائی ائیرلائنز کے ذریعے آئے ہیں، 44 ہزار750افراد بذریعہ بس آئے ہیں، 7افراد سمندری راستے سے داخل ہوئے ہیں،نئے عمرہ سیزن میں پاکستان3لاکھ 19ہزار494 ویزوں کے ساتھ پہلے نمبر پر انڈونیشیا، 3لاکھ 6ہزار461عمرہ ویزوں کیساتھ دوسرے نمبرپربھارت،ایک لاکھ95 ہزار345 ویزوں کیساتھ تیسرے نمبرپرمالزیا، 50 ہزار841 کیساتھ چوتھے نمبر پربنگلادیش،36ہزار21ویزوں کیساتھ پانچویں نمبر پر الجزائر،28ہزار785کیساتھ چھٹے نمبر پر عرب امارات،18ہزار146کیساتھ ساتویں نمبرپر عراق،امارات،16ہزار851ویزوں کیساتھ آٹھویں نمبر پر جبکہ اردن 16ہزار 223ویزوں کیساتھ نویں نمبر پر ہے، عمرہ سیزن 15 ذوالحج تک جاری رہے گااور نان سٹاپ ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عمرہ ویزہ

مزید : صفحہ آخر