قبائلی اضلاع کی نئی تحصیلوں کا نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن میں پیش نہ کیاجاسکا

قبائلی اضلاع کی نئی تحصیلوں کا نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن میں پیش نہ کیاجاسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)خیبرپختونخوا حکومت قبائلی اضلاع کی نئی تحصیلوں کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن میں پیش نہ کر سکی،جس پر الیکشن کمیشن نے برہمی کا اظہار کیا، معاملے کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔منگل کو الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے معاملے پر سماعت کی،خیبرپختونخوا حکومت قبائلی اضلاع کی نئی تحصیلوں کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن میں پیش نہ کر سکی،جس پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی کیا، ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی 50 تحصیلوں کا نوٹیفکیشن کر دیا گیا ہے اور 25 تحصیلوں میں اعتراضات سامنے آئے ہیں،خیبر پختونخوا حکومت کے حکام نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے ضم شدہ علاقوں سمیت کے پی میں 123 تحصیلیں ہیں،انتظامی طور پر کمزور تحصیلوں کو کسی دوسری تحصیل کے ساتھ منسلک کرنا ہو گا،ریونیو ڈپارٹمنٹ انتظامی طور پر کمزور تحصیلوں کا جائزہ لے رہا ہے، ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ آپ نے مذاق بنایا ہوا ہے،آپ نے 50 تحصیلوں کا حتمی نوٹیفکیشن کیوں جاری کیا ہے،50 تحصیلوں کا نوٹیفکیشن آفیشل گزٹ میں آ گیا ہے جو حکومتی ریکارڈ کا حصہ ہے،اگر 50 تحصیلوں کا نوٹیفکیشن حتمی ہے تو ہم ان پر حلقہ بندیوں کا کام شروع کر دیں؟ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ ہی نہیں ہیں،الیکشن کمیشن نے 12 دسمبر تک سماعت ملتوی کر دی۔
قبائلی تحصیلیں 

مزید :

صفحہ آخر -