ہالینڈ ملکہ میکسیما کی مشیر خزانہ اور اکنامک ٹیم سے ملاقات 

  ہالینڈ ملکہ میکسیما کی مشیر خزانہ اور اکنامک ٹیم سے ملاقات 

  



اسلام آباد (این این آئی) ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کا اپنے وفد کے ہمراہ وزارت خزانہ کا دورہ اور وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور ان کی اکنامک ٹیم سے تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے ملکہ میکسیمہ کو پاکستان کی معیشت اور معاشی صورت حال کو مستحکم بنانے کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات اور ان کے نتیجے میں ہونے والی مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا۔مشیر خزانہ نے ملکہ کو گزشتہ چار پانچ ماہ میں معیشت کے مختلف شعبوں میں ہونے والی نمایاں بہتری بالخصوص کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں گذشتہ سال کے متعلقہ عرصے کی نسبت چالیس فیصد کمی،محصولات میں پندرہ فیصد اضافہ،مقامی بانڈ مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی غیر ملکی سرمایہ کاری، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 240 فیصد اضافہ،سوشل سیفٹی نیٹ بجٹ میں دوگنا اضافہ، کرنسی کی شرح تبادلہ میں حالیہ استحکام اوربرآمدکندگان کو قرضہ جات کی فراہمی اوربجلی اور گیس کی فراہمی میں سبسڈی سمیت دیگرحکومتی اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔

ہالینڈ ملکہ

مزید : صفحہ آخر