نواز شریف لندن جاکر بہتر ہوگئے، مقدمات کا سامنا کریں، گورنر سندھ
سانگھڑ (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن جاتے ہی بہتر ہوگئے، واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف لندن میں شاپنگ کر رہے ہیں اور شاید اس سے کوئی تھراپی ہو رہی ہے، اگر ان کی طبیعت بہتر ہوگئی ہے تو وطن واپس آکر کیسز کا سامنا کریں، اسلام آباد میں دھرنا ایک فلاپ شو تھا، فضل الرحمان پتہ نہیں کس لئے آئے تھے اور کس لئے چلے گئے، پلان ڈی ایف تک پہنچ چکا اب ان کا زیڈ جلد آنے والا ہے۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
گورنر سندھ