لاہور میں سموگ کے ڈیرے، ائیر کوالٹی انڈیکس 270 ریکارڈ

لاہور میں سموگ کے ڈیرے، ائیر کوالٹی انڈیکس 270 ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور میں سموگ کے ڈیرے، ائیر کوالٹی انڈیکس 270 ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ لاہور کو پھر سموگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیاہے، لاہور کا اوسطاً ائیر کوالٹی انڈیکس250 سے تجاوز کر گیاہے، جس کی وجہ سے شہریوں کا سانس لینا بھی دو بھر ہوگیا، ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اطراف 550 اور گڑھی شاہو میں 623 اور میاں میر گاؤں میں اے کیو آئی 573 ریکارڈ کیاگیا۔باغوں کے شہر لاہور سے زہریلے بادلوں کے چھٹ جانے کی امید پیدا ہوگئی، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی نوید سنادی، ماہرین موسمیات کے مطابق گزشتہ روز لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت22 اور کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب38 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
سموگ کے ڈیرے

مزید :

صفحہ آخر -