آکسفورڈ کونسل میں کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

آکسفورڈ کونسل میں کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 آکسفورڈ(آئی این پی) سٹی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں آکسفورڈ کونسل میں پیش کی گئی قرارداد بھارت پر دباؤ ڈالے گی، قرارداد کے متن میں بھارتی فوج کی وادی سے واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے، سٹی کونسل میں قرارداد کونسلرالطاف خان کی جانب سے پیش کی گئی۔دریں اثنا وزیراعظم، وزارت خارجہ اور ممبران پارلیمنٹ کو خطوط لکھنے کی بھی منظوری دے دی گئی، کونسل نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور دیگر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔قرارداد میں زور دیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی مداخلت سے پاک بھارت مذاکرات شروع کیے جائیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اس سے قبل یورپی پارلیمنٹ اور امریکی ایوان نمائندگان میں بھی زیربحث آچکے ہیں۔ سٹی کونسل نے مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آکسفورڈ کونسل 

مزید :

صفحہ آخر -