میڈیا پر عدلیہ کیخلاف پروپیگنڈہ،حکومت پیمرا،وزارت اطلاعات سے جواب طلب

میڈیا پر عدلیہ کیخلاف پروپیگنڈہ،حکومت پیمرا،وزارت اطلاعات سے جواب طلب

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سوشل اورالیکٹرانک میڈیاپرعدلیہ کے خلاف پھیلائی جانے والی جعلی خبریں اور پراپیگنڈہ روکنے میں ناکامی پر صوبائی حکومت،وزارت داخلہ،وزارت اطلاعات ونشریات اورپیمراسے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے اس سلسلے میں سمیع الضمیردرانی ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی طلب کرلیاہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ عدلیہ کے خلاف منظم سازش کے تحت جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں اورججوں کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جارہاہے،سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور الیکٹرانک میڈیا پر عدلیہ اور فاضل ججوں کے خلاف توہین آمیز کلمات کہے جارہے ہیں، پیمرا، وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو عدلیہ کے خلاف توہین آمیز بیانات، خبریں اور پراپیگنڈا پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 5دسمبر پر ملتوی کردی گئی۔

روکنے میں ناکامی

مزید : صفحہ آخر