میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزآرڈیننس کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزآرڈیننس کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  



 لاہور(نامہ نگارخصوصی)میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز(ایم ٹی آئی)آرڈیننس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، یہ درخواست ڈاکٹر حامد مختار بٹ نے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں پنجاب حکومت اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایم ٹی آئی آرڈیننس آئین کے منافی ہے،آئین کے آرٹیکل 38 (ڈی)کے تحت صحت سمیت بنیادی انسانی سہولتوں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے،ایم ٹی آئی آرڈیننس نافذ ہونے سے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت ختم ہو جائے گی اورتمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتال پرائیویٹ باڈی کے ماتحت چلے جائیں گے،عدالت سے استدعاہے کہ ایم ٹی آئی آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

میڈیکل ٹیچنگ

مزید : صفحہ آخر