ایاز صادق نے عبدالعلیم خان  کے خلاف استغاثہ دائر کر دیا

 ایاز صادق نے عبدالعلیم خان  کے خلاف استغاثہ دائر کر دیا

  



لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کی عدالت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنمااورقومی اسمبلی کے سابق سپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے راہنماعبدالعلیم خان کے خلاف استغاثہ دائر کر دیا،درخواست گزار کا موقف ہے کہ عبدالعلیم خان کے خلاف الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 122میں 2015ء میں ضمنی الیکشن میں جعلی حلفیہ بیان دینے کے خلاف جو آستغاثہ دائر کیا ہے،اس میں ان کو فریق نہیں بنایا درخواست میں نے دی تھی، عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں فریق بنایا جائے،عدالت نے درخواست پر وکلاء کو 28نومبر کوبحث کے لئے طلب کر لیاہے،عدالت میں عبدالحلیم خان کے خلاف الیکشن کمیشن نے غلط حلفیہ بیان ضمنی الیکشن میں جمع کرانے پر استغاثہ دائر کر رکھا ہے جبکہ عبدالعلیم خان نے بری کرنے کی درخواست دے رکھی ہے۔

ایاز صادق

مزید : صفحہ آخر