شہری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائردرخواست وفاقی سیکرٹری داخلہ کو نمٹانے کا حکم 

  شہری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائردرخواست وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ...

  



 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی دائردرخواست وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھجواتے ہوئے درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا،درخواست گزارعبدالقدیر کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس پرپیسے لے کر لوگوں کو حج پر نہ بھیجنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیااور اس مقدمہ کی بنیاد پر اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیا،اب درخواست گزار اس مقدمہ سے بری ہو چکا ہے،ای سی ایل میں نام رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے،اس کے باوجود درخواست کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا نہیں جا رہا۔

ای سی ایل

مزید : صفحہ آخر