نو مسلم خاتون کو سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر ڈی پی او ننکانہ کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

 نو مسلم خاتون کو سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر ڈی پی او ننکانہ کیخلاف دائرتوہین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں سکھ سے مسلمان ہونے والی لڑکی کو سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر ڈی پی او ننکانہ کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 5 دسمبر تک ملتوی ہوگئی۔سکھ سے مسلمان ہونے والی لڑکی عائشہ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ اس کے خاوند حسان اور درخواست گزار کوپولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہاہے، پولیس حکومتی دباؤ میں مجھے خاوند سے الگ کرنا چاہتی ہے، اپنی مرضی سے مسلمان ہوکر حسان سے شادی کی ہے، عدالت نے پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے اور سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے رکھا ہے،ڈی پی او ننکانہ عدالتی حکم کے باوجود سکیورٹی فراہم نہیں کر رہے جو توہین عدالت کے زمرہ میں آتاہے،عدالت سے استدعاہے کہ ڈی پی او ننکانہ صاحب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
نو مسلم

مزید :

صفحہ آخر -