اسلام آباد ہائیکورٹ،ایل این جی کیس،سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ،ایل این جی کیس،سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی ...

  



اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایل این جی کیس میں سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو رہاکرنے کاحکم دے دیا، عدالت نے10لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی۔منگل کو اسلام آبادہائیکورٹ میں ایل این جی کیس میں گرفتار سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن نے سماعت کی،شیخ عمران الحق کی جانب سے بیرسٹرسلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تفتیشی افسر نیب سے استفسار کیا کہ کیا عمران الحق نے اتھارٹی کو غلط استعمال کیا؟عدالت کو مطمئن کریں کس حیثیت میں عمران الحق نے اتھارٹی کو غلط استعمال کیا۔تفتیشی افسر نیب نے کہا کہ ملزم کی 4 مختلف کمپنیاں ہیں،ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ چھوٹی کمپنی کودیاجاناتھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اب تک آپ ملزم پر اتھارٹی کے غلط استعمال ثابت نہیں کر سکے۔عدالت نے10لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی ضمانت منظور کرلی،اور شیخ عمران الحق کی رہائی کاحکم دیدیا۔

ضمانت منظور

مزید : صفحہ آخر