اترپردیش: سکھ فیملی نے اپنی زمین مسجد تعمیر کرنے کیلئے عطیہ کر دی

اترپردیش: سکھ فیملی نے اپنی زمین مسجد تعمیر کرنے کیلئے عطیہ کر دی

  



 مظفرنگر(این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں ایک سکھ خاندان نے مسجد کی تعمیر کے لیے اپنی زمین مسلم برادری کو عطیہ کردی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سکھ خاندان کی طرف سے مسلم اکثریتی قصبہ پور قاضی میں عطیہ کی گئی۔پور قاضی کے واحد سکھ خاندان کے سربراہ سْکھ پال سنگھ بیدی نے 100 گز زمین عطیہ کی۔سْکھ پال سنگھ بیدی نے زمین دینے کے عمل کو عطیہ کہنے سے انکار کیا اوراسے سیوا قرار دیا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے یہ زمین مسجد کی تعمیر کے لیے ہی کیوں وقف کی تو ان کا کہنا تھا کہ پور قاضی میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور میرے پاس ٹاون کے وسط میں تقریبا ایک ایکڑ زمین ہے جہاں ہم کالونی تعمیر کر رہے ہیں۔اطراف میں مسلمانوں کی آبادی ہے اس لیے 100 گز زمین مسجد کے لیے دینے کا فیصلہ کیا تاکہ لوگ اپنے گھروں کے قریب ہی نماز ادا کر سکیں۔

زمین عطیہ

مزید : صفحہ آخر