حراستی مراکز سے متعلق کیس کی  سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

حراستی مراکز سے متعلق کیس کی  سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

  



 اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے فاٹا،پاٹا ایکٹ اور حراستی مراکز سے متعلق کیس کی سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرلی۔ منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ اٹارنی جنرل کابینہ میٹنگ کے باعث پیش نہیں ہوسکتے،کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کی جائے۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

حراستی مراکز

مزید : صفحہ آخر