وزیراعلیٰ کاجھنگ میں لڑکی سے  بداخلاقی اور تونسہ میں شاعرسے ناروا سلوک کے واقعات کی تحقیقات کاحکم

   وزیراعلیٰ کاجھنگ میں لڑکی سے  بداخلاقی اور تونسہ میں شاعرسے ناروا سلوک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے جھنگ میں لڑکی سے بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیراعلیٰ نے کہاکہ بداخلاقی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو انصاف فراہم کیا جائے اور ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے،علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے تونسہ میں سرائیکی شاعر محبوب تابش سے پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان او رآر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپور ٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ  جامع تحقیقات کر کے 2دن میں رپورٹ پیش کرکے ذمہ دار وں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔
 وزیراعلیٰ/نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -