اقتصادی امور ڈویژن اور عالمی بینک کے درمیان 787ملین ڈالر کا معاہدہ

اقتصادی امور ڈویژن اور عالمی بینک کے درمیان 787ملین ڈالر کا معاہدہ

  



اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان نے شہری نقل و حرکت، شہری انتظام اور خدمات کی فراہمی، پانی کی فراہمی اور نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے عالمی بینک سے 787ملین ڈالرز کے معاہدے پر دستخط کر لئے ہیں۔وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے اقتصادی امور ڈویژن میں عالمی بینک کیساتھ787ملین ڈالرز کے معاہدے پر دستخط کیے۔ذرائع کے مطابق عالمی بینک سے ملنے والی رقم میں سے کراچی ییلو موبیلیٹی لائن پروجیکٹ کے لیے 382ملین ڈالرز مختص کیے گئے ہیں۔ کراچی پانی و نکاسی بورڈ کی مالی اور آپریشنل مدد اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے 40 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔اسی طرح کراچی کو زیادہ مسابقتی اور رواں شہررکھنے والے پروجیکٹ کیلئے230ملین ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے۔اس پروجیکٹ کے تحت کراچی میں کاروبار اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے سازگار حالات میسر ہونگے۔ذرائع کے مطابق سیاحت کے فروغ کے لیے 70ملین ڈالرز کی لاگت سے خیبرپختونخواہ انٹیگریٹڈ ٹورزم ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔جاری منصوبوں کا مقصد وسطی ایشیا ممالک کے مابین1300میگا واٹ بجلی کی تجارت کے لئے موزوں حالات پیدا کرنا ہے۔اقتصادی امور ڈویژن میں معاہدے پر دستخط کے وقت عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کے ہمراہ حکومت سندھ،خیبرپختونخوا اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے نمائندے بھی موجود  تھے۔

معاہدہ

مزید : صفحہ آخر