چین ہمارا دیرینہ ساتھی،سی پیک کو سینے سے لگا کر رکھیں گے،حمزہ شہباز

چین ہمارا دیرینہ ساتھی،سی پیک کو سینے سے لگا کر رکھیں گے،حمزہ شہباز

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے سی پیک کو پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم چین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور قوم جانتی ہے چین ہمارا دیرینہ ساتھی ہے، جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چین نے پاکستان کی اس وقت مدد کی جب ملک میں لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے تھے،بجلی کے منصوبوں اور راہداری کے بعد سی پیک کا اگلا مرحلہ شروع ہوگا،چین کی قدر کرتے ہیں اورسی پیک کو سینے سے لگا کر رکھیں گے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمیں اپنے تمام منصوبوں کو پاکستان کا اثاثہ سمجھنا چاہئے۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگوکے دوران صحافی نے حمزہ شہباز سے سوال کیاکہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے،اس بارے میں آپ کیا کہیں گے جس پر حمزہ شہبازنے مسکراہتے ہوئے جواب دیا”آپ مجھے کمرے میں آکر ملیں“۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ آخر