فارن فنڈنگ کیس میں جھوٹ تحریک انصاف کے گلے پڑ جائیگا،شیری رحمان

فارن فنڈنگ کیس میں جھوٹ تحریک انصاف کے گلے پڑ جائیگا،شیری رحمان

  



اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے تین پاکستان بنا دیئے ہیں، تحریک انصاف کا ایک معیار اپنے لیے، دوسرا مخالفین جب کہ تیسرا سلیکٹرز کیلئے ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ اگر کوئی جرم جہاں پر ہوا وہاں پر ہی ٹرائل ہوتا ہے، جو دوسروں کے لیے معیار ہو وہی ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، سپریم کورٹ میں ہم انصاف کے لیے آئے ہیں۔شیری رحمان کا کہنا تھا تحریک انصاف اور عمران خان نے تین پاکستان بنا دیئے ہیں، فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف متعصبانہ کاروائی کیوں مانگ رہی ہے، تحریک انصاف کا جھوٹ اس کے گلے پڑ جائے گا۔

شیری رحمان

مزید : صفحہ آخر