خیبرپختونخوا اسمبلی، تحریک انصاف  کے امیدوار ذیشان خانزادہ سینیٹر منتخب

    خیبرپختونخوا اسمبلی، تحریک انصاف  کے امیدوار ذیشان خانزادہ سینیٹر منتخب

  



 پشاور  (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ نے 104 ووٹ حاصل کیے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار فرزند علی وزیر نے 31 ووٹ لے سکے۔مجموعی طور پر 145 اراکان میں سے 139 نے ووٹ پول کیے جن میں سے 135 ووٹ درست قرار جبکہ 4 ووٹ مسترد ہوئے، 6 ارکان نے ووٹ پول نہیں کیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر محمود جان نے آخری ووٹ پول کیا۔ جماعت اسلامی کے 3 ارکان سینیٹ الیکشن سے لاتعلق رہے جبکہ تین ارکان بیرون ملک ہونے کے سبب ووٹ پول نہ کر سکے۔خیال رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر خانزادہ خان کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ خانزادہ خان نے پیپلز پارٹی چھوڑنے اور تحریک انصاف میں شمولیت کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔ تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ مستعفی ہونے والے سینیٹر خانزادہ خان کے فرزند ہیں۔

 ذیشان خانزادہ 

مزید : صفحہ آخر