اعظم سلیمان چیف سیکرٹری پنجاب،عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی تعینات

اعظم سلیمان چیف سیکرٹری پنجاب،عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور،اسلام آباد(جنرل رپورٹر،نیوزایجنسیاں) حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو تبدیل کر کے میجر (ر) اعظم سلیمان کو چیف سیکرٹری پنجاب جبکہ  لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کر دیا ۔اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردئیے ہیں۔تفصیلات  کے مطابق عاصم سلیم باجوہ ایم پی ون سکیل میں وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے زیر سایہ 4سال کیلئے تعینات رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پیک سے متعلق اب تمام سرگرمیاں اسی اتھارٹی کے زیر انتظام سرانجام دی جائیں گی، اتھارٹی یا اس کے عہدیداران کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جا سکے گی۔اتھارٹی سی پیک سے متعلق معاملات پر کوآرڈی نیشن، مانیٹرنگ اور جانچ کی ذمہ دار ہو گی جبکہ فیصلے اکثریت کی بنیاد پر ہوں گے، اتھارٹی کا اجلاس سہ ماہی بنیادوں پر ہو گا اور سی پیک منصوبوں سے مستفید ہونے والا کوئی بھی شخص اتھارٹی کا حصہ نہیں ہو گا۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان اتھارٹی کے اکاؤنٹس کا آڈٹ کرنے کا مجاز ہو گا۔ آرڈیننس کے مسودے کے مطابق سی پیک فنڈ قائم کیا جائے گا، اتھارٹی کی طرف سے حاصل کی گئی تمام گرانٹس، سرمایہ کاری قرضہ جات اور وفاقی حکومت کے مختص فنڈز اس سی پیک فنڈ کا حصہ ہوں گے۔دوسری طرف چیف سیکریٹری پنجاب اعظم سلیمان نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا جائے گا۔ جو کام کرے گا وہ عہدے پر رہے گا اور اسے عزت دی جائے گی۔
اعظم سلیمان،عاصم سلیم