کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم مجھ پر برہم نہیں ہوئے، فروغ نسیم کی تردید
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔اپنے وضاحتی بیان میں بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ میں کابینہ کے اجلاس میں نہیں گیا، وزیراعظم نے مجھ پر برہمی کا کوئی اظہار نہیں کیا۔دوسری جانب ترجمان وزیر اعظم آفس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیر قانون پر تنقید کی خبر سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔
فروغ نسیم