حکومت کی عدلیہ سے کوئی محاذ آرائی نہیں، ندیم افضل چن

حکومت کی عدلیہ سے کوئی محاذ آرائی نہیں، ندیم افضل چن

  



 اسلام آباد (این این آئی) ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیرون ملک جانے سے عوام کو بھی شک ہوا ہے، حکومت کی عدلیہ سے کوئی محاذ آرائی نہیں ہے۔ایک انٹرویومیں ندیم افضل چن نے کہا کہ نواز شریف کے جانے پر عوام کی پریشانی دیکھیں، ان کے ایسے جانے پر عوام کو بھی شک ہوا۔ندیم افضل چن نے کہا کہ گیم چینجر کے ٹوئٹ اور روک سکو تو روک لو جیسی گفتگو بھی دیکھیں، آصف زرداری نوازشریف سے زیادہ بیمار ہیں لیکن آصف زرداری کی جانب سے تو ایسا کوئی طبل جنگ نہیں بجایا گیا۔انہوں نے کہا کہ تاثر نوازشریف کی طرف دیا گیا کہ ہم انہیں جانے دے رہے ہیں، ن لیگ کی جانب سے جو جشن منایا گیا اس سے بھی شک وشبہات پیدا ہوئے، حکومت تو اپنے طور پر قانون سازی کے بل لاتی رہی لیکن اپوزیشن نہ مانی، اپوزیشن ایک قانون سازی کا بل بتادے جو انہوں نے پیدا کیا ہو۔ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومت کی عدلیہ سے کوئی محاذ آرائی نہیں ہے، ن لیگ پرویز مشرف کے جانے سے پہلے کوئی گارنٹی لیتی تو آج وہ وطن واپس آچکے ہوتے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کی طرف سفرجاری ہے لیکن مافیا مضبوط ہے۔

ندیم افضل چن

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر