جمعیت کے نصب العین کو عملی زندگی میں اپنا یا جائے، محمد حسین محنتی 

جمعیت کے نصب العین کو عملی زندگی میں اپنا یا جائے، محمد حسین محنتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)اسلامی جمعیت طلبہ کے سابقین پر مشتمل حلقہ احباب ِ جمعیت کراچی کے سابق ناظم فاروق میمن کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر سابقین ِ جمعیت کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں رفیق سلیمان،ڈاکٹر خالد بیگ اور محمد حسن بطور ِ مہمان شرکت کی۔ نشست میں مختلف ادوار کے سابقین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، نائب امیر عبد الغفار عمر، ڈاکٹر افروز عالم، ڈاکٹر تسنیم احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ شرکاء نے جمعیت سے وابستہ اپنی یادیں اور موجودہ مصروفیات کے حوالے سے تبادلہ ئ خیال کیا اور اس امر پر زور دیا گیا کہ حلقہ احباب کو مزید منظم، متحرک اور فعال بنایا جائے اور جو افراد جمعیت سے وابستہ رہے ہیں ان کی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے اور تحریک کا حصہ بنایا جائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے سابقین جمعیت کے ایک جگہ جمع ہونے اور انہیں منظم، متحرک کرنے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ سابقین ِ جمعیت کا جمع ہونا انتہائی خوش آئنداور اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک کے ساتھ منسلک ہونے اور دین کا کام کرنے کا جذبہ اور لگن آج بھی موجود ہے۔ اس جذبے کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔ جمعیت نے  جس نصب العین اور مقصد زندگی سے روشناس کرایا تھا اسے زمانہ طالبِ علمی کے بعد بھی عملی زندگی میں اپنا نصب العین اور مقصد بنایا جائے۔