کرچی،سمندری آلودگی کے خاتمے کیلئے پاک بحریہ کی مشق 

کرچی،سمندری آلودگی کے خاتمے کیلئے پاک بحریہ کی مشق 

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)بحری جہازوں سے رسنے والے تیل سے سمندری آلودگی اور اس کے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی مشق بارہ کوڈا 2سے4دسمبر تک منعقد کی جائے گی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے مشق بارہ کوڈا منعقد کی جارہی ہے جو 2 سے 4 دسمبر تک جاری رہے گی، مشق میں متعلقہ ملکی اداروں کے ساتھ دیگر ممالک بھی حصہ لیں گے۔مشق کے دوران بحری جہازوں سے رسنے والے تیل سے سمندری آلودگی اور اس کے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق سمندر اور سمندری حیات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی مشق بارہ کوڈا کی خصوصی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ ویڈیو میں سمندر اور سمندری حیات کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ویڈیو میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے سمندر کو آلودگی سے محفوظ بنانے کے اقدامات میں پاک بحریہ نے بھر پور تعاون کا اظہار کیا ہے۔ترجمان کے مطابق سمندری ماحول کی حفاظت کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کردار قابل ستائش ہے۔ یہ مشق سنہ 2007 سے منعقد کی جارہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر