ایل جی نے تھنک ایپلی  کیشن میں مزید جدت لے آیا 

ایل جی نے تھنک ایپلی  کیشن میں مزید جدت لے آیا 

  



کراچی (پ ر) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اسمارٹ ہوم کی مصنوعات کے بہترین استعمال کے لئے تھنک ایپلی کیشن میں مزید جدت متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اپنی جدت انگیز مصنوعی ذہانت کی حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایل جی تھنک ایپلی کیشن روانی کے ساتھ 150 سے زائد ممالک میں صارفین کو ایل جی اسمارٹ ہوم مصنوعات کے علاوہ اضافی  خدمات فراہم کرتی ہے۔ ایل جی تھنک میں گوگل اسسٹنٹ وائس ریکاگنیشن ٹیکنالوجی باسہولت طریقے سے اپنی تھنک ایپلائنسز کے ساتھ جوڑتی ہے۔ اسمارٹ تھنک کی جانب سے متعارف کردہ ایل جی کی تھنک ایپلی کیشن اسمارٹ ہوم ایپلائنسز کی پہلی موبائل ایپلی کیشن ہے جو وائس ریکاگنیشن ٹیکنالوجی کی سہولت فراہم کرتی ہے اور اسکی بدولت صارفین زبانی احکامات سے اپنی مصنوعات کو آزادی سے کنٹرول اور نگرانی کرسکتے ہیں۔ جدید مصنوعی ذہانت کی حامل ایپلی کیشن فعال کسٹمر کیئر کی شکل میں صارفین کو فعال انداز سے ممکنہ مسائل سے آگاہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں ماہر ٹیکنیشن افراد بوقت ضرورت تیز رفتاری سے سہولت فراہم کرسکتے ہیں۔ فعال کسٹمر کیئر اسمارٹ آلات کی کارکردگی کو بہترین بنانے اور اسکی میعاد بڑھانے کے لئے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ 

مزید : صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر