ماہ ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ ربیع الثانی 1441ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس آج(بدھ)27 نومبر2019بعد نمازِ عصر دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا۔ چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں پر0321-2022000،0321-2484604،(021)99261404،021-99261403رابطہ قائم کریں