نوجوان نسل پاکستان کو سپرپاور بناسکتی ہے، نادیہ حسین

نوجوان نسل پاکستان کو سپرپاور بناسکتی ہے، نادیہ حسین

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے اینڈ آئی گروپ آف کمپنیز نے  " کنیکٹ ٹیچرز سینٹر پوائنٹ "  کے تحت عالمی معیار کے انتہائی جدید " اسمارٹ انسٹیٹیوٹ " کی کلاسز کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر ایک رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اعزازی مہمان معروف اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو بہترین معیاری تعلیم فراہم کی جائے تو وہ پاکستان کو ایک سپر پاور ریاست بناسکتے ہیں۔ جبکہ اے اینڈ آئی گروپ اس سلسلے میں بہت اہم کردار اداکررہا ہے اور اپنے اس جدید پروجیکٹ کے ذریعے اسمارٹ انسٹیٹیوٹ میں ایک ہی چھت کے نیچے تمام تعلیمی شعبوں میں کلاسز کاآغاز تعلیم کے میدان میں عوام کی بہت بڑی خدمت ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او اے اینڈ آئی عمران عارف نے کہا کہ یہاں پر اے لیول اور او لیول کے طلباء  و طالبات کو نصابی تیاریوں کیلئے  تمام تر سہولیات سے آراستہ مکمل تعلیمی ماحول فراہم کیا گیا ہے ڈائریکٹر محمد عدنان نے کہا کہ یہاں  اساتذہ کو بھی اپنے اسٹوڈنٹس کو بہترتعلیم فراہم کرنا آسان ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ڈبل اے میڈیا اور اے اینڈ آئی کے ڈائریکٹر میڈیا افیئرز رضاحسنین نے کہا کہ عوام کوروزگار کی فراہمی کے وعدے کو پوراکرتے ہوئے اے اینڈ آئی مختلف شعبوں میں باصلاحیت افرادکو باوقار روزگار فراہم کرنے کے علاوہ دیگر اداروں ایف ایم سی جی، بینکنگ سروسز سیکٹر اور انڈسٹریز کو بھی افرادی قوت فراہم کرنے کی ابتداء  کردی ہے۔ منعقدہ تقریب میں شوبز کی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی جبکہ میزبانی کے فرائض معروف اداکار و کمپیئر غالب کمال اور مریم کوثر نے اداکیئے۔

مزید : صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر