گرینچ یونیورسٹی کا کانووکیشن 30نومبر کو کراچی میں ہوگا 

گرینچ یونیورسٹی کا کانووکیشن 30نومبر کو کراچی میں ہوگا 

  



کراچی (پ ر) گرینچ یونیورسٹی کا کانووکیشن 30نومبر بروز ہفتہ کراچی کیمپس میں منعقد ہوگا۔ماریشس کیمپس کے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کو اسناد تفویض کی جائیں گی۔کانووکیشن میں 349طلباء کو انڈرگریجویٹس،گریجویٹس،ایم فل اور پی ایچ ڈی کی اسناد دی جائیں گی۔پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں 15گولڈ میڈلز بھی عطا کیے جائیں گے۔ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں 212طلباء اور 137طالبات شامل ہیں۔گولڈ میڈلز کو کارپوریٹ سیکٹر،کاروباری اداروں اور میڈیا اداروں نے اسپانسر کیا ہے۔تقریب میں اسکالرز،سفارتکار،شعبہ تعلیم کی اعلیٰ شخصیات،خواتین،بزنس مین،صنعتکاروں اور شہر کی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔

مزید : صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر