ایم بی ویلفیئرنے معمولی نرخوں پر سبزی اور پھل کی فروخت شروع کردی

  ایم بی ویلفیئرنے معمولی نرخوں پر سبزی اور پھل کی فروخت شروع کردی

  



کراچی (اسٹاف رپوٹر) ملک میں ہونے والی مہنگائی نے جہاں سب کو متاثر کیا وہی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی معاشی مشکلات میں اضافہ بھی ہوا اس مہنگائی سے نمٹنے کے لئے عزیز،اباد کے علاقوں محمدی کالونی اور بھنگوریہ ٹاون کے مکینوں کی قایم کردہ ایم بی ویلفیر نے اپنی مدد اپ کے تحت عوام الناس کے لیے بلا منافع سبزی اور پھل فروخت کرنیکا فیصلہ کرتے ہویے اسے علمی جامعہ پہنادیا ایم بی ویلفیئر کے صدر حاجی اشرف راو، نائب صدر محمد احمد، جنرل سیکرٹری حامد شریف و محمد محمود سمیت جملہ اراکین کی جانب سے عوام الناس کے لیے سستی سبزی اور پھل فروخت کرنے کیلیے اقدام اٹھایا ایم بی ویلفیئر کے اس اقدام کو علاقہ مکینوں نے بھی سہرایا اور کہا کہ جو کام اداروں کا ہے وہ ایم بی ویلفیئر کی جانب سے انجام دیا جارہا ہے۔۔ ایم بی ویلفیئر کی جانب سے اس نیک کام کا افتتاح مقامی مسجد کے پیش امام نے کیا اور اسکی کامیابی کے لیے دعا کی اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی

مزید : صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر