کراچی،حسن اسکوائر سے ٹیرر فنانسنگ کا اہم ملزم گرفتار

  کراچی،حسن اسکوائر سے ٹیرر فنانسنگ کا اہم ملزم گرفتار

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی کے علاقے حسن اسکوائر میں کارروائی کرکے ٹیررفنانسنگ میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم ٹیرفنانسنگ، منی لانڈرنگ اور حوالہ اور ہنڈی میں ملوث ہے۔حکام کے مطابق ملزم کو کالعدم تنظیم بیرون ملک سے فنڈنگ کرتی رہی ہے۔ ملزم 6 ارب روپے کی ٹیررفنانسنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کا آبائی تعلق سوات سے ہے اور اس پر پہلے ہی مقدمہ درج تھا تاہم گزشتہ روز کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ملزم نے پیسے کن تنظیموں اور دہشت گردوں کو دیئے ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر