کراچی میں شان فوڈز کی شجرکاری مہم کا آغازکردیا گیا

  کراچی میں شان فوڈز کی شجرکاری مہم کا آغازکردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) مصالحوں کی صنعت میں صف اول کے اداروں میں سے ایک شان فوڈز پرائیویٹ لمیٹیڈ نے آج کراچی کے علاقے کورنگی کے این جے ڈبلیو گرامر اسکول میں منعقدہ ایک خصوصی افتتاحی تقریب کے ذریعے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔شان فوڈز نے صاف اور ہرے بھرے پاکستان کے فروغ کے لیے Daraz.pk اور یونائیٹڈ نیشنز ایسوسی ایشنز آف پاکستان(UNAP) کے ساتھ اشتراک کر لیا ہے۔ شان فوڈز کی ٹیم موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کو سمجھتی ہے اور اپنی کارپوریٹ سوشل ذمے داریوں (CSR) کے طور پر مستقبل کی نسلوں کے لیے ہرے بھرے پاکستان کی تعمیر کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس مہم کے دوران UNAP کے تعاون سے کراچی بھر کے 10 تعلیمی اداروں میں 11 ہزار درخت تقسیم کیے جائیں گے۔ایونٹ کے موقع پر شان فوڈز کی ماریہ راشدی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شان فوڈز میں ہم اپنے صارفین کو ہمیشہ بہترین اجزا کی فراہمی پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں، ہمارا مقصد ان کی زندگیوں میں خوشیاں بکھیرنا ہے اور صاف، ہرا بھرا کراچی اس مقصد کے حصول میں یقیناً ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ درخت ہماری زندگیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہمیں اپنے اپنے شہر اور ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہم اس مہم میں ساتھ دینے پر اپنے شراکت داروں کے شکر گزار ہیں اور اس ہدف کے حصول کے لیے اجتماعی طور پر کام کرتے رہیں گے۔اس مہم کے فروغ اور اور ہرے بھرے پاکستان کی مہم میں حصہ لینے کے لیے صارفین کی حوصلہ افزائی کے لیے شان فوڈز اپنے سب سے زیادہ فروخت کیے جانے والے مصالحہ جات کو دراز ڈاٹ پی کے پر گرین ڈیلز میں پروموٹ کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ”اسپانسر اے ٹری(sponsor a tree)“ کے نام سے ایک خصوصی اسپانسر کیٹیگری بھی متعارف کرائی گئی جس کے تحت اکٹھا ہونے والے فنڈز کا حصہ اس مہم کے لیے استعمال کیا جائے گا۔