پاکستان میں عمران خان سے بہتر قیادت کوئی نہیں، دعا زبیر

  پاکستان میں عمران خان سے بہتر قیادت کوئی نہیں، دعا زبیر

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء دعازبیر نے کہا ہے کہ موجود معاشی بحران گزشتہ کئی ادوار کی جانب سے کی جانے والی ناقص حکمرانی کی وجہ سے موجودہ حکومت بھگت رہی ہے، نا اہل لوگوں کی ناقص کارکردگی اور کرپشن کیوجہ سے ملک میں مشکلات پیدا ہوئیں، گزشتہ ادوار کی نا اہل اور کرپٹ حکومتوں کی کرپشن اور نا اہلیوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہر چیز کو درست کرنے میں وقت ہے لگتا ہے اس لیے ملکی معیشت اور دیگر معاملات کو اپنی ڈگر پر لانے میں وقت لگے گا، تحریک انصاف کی حکومت بھرپور محنت کر رہی ہے اور اب معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے بہت جلد اس کے ثمرات بھی بہت جلد عوام تک پہنچنے شروع ہو جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ سے جاری کرد ہ بیان میں کیا، دعا زبیر کا کہنا تھا کہ ایک لمبے عرصے کے بعد ملک کو ایماندار اور صاف ستھرا ریکارڈ رکھنے والی قیادت ملی ہے، عوام نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ریکارڈ اور قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ دیا اور ہماری پوری توجہ اس وقت عوامی مسائل کے مکمل حل پر مرکوز ہے، تحریک انصاف کی کابینہ، ایم این ایز، ایم پی ایز سمیت تمام لوگ اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں

مزید : صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر