کار فرسٹ نے ”فوری پیمنٹ“ گاڑی فروخت سروس شروع کردی

کار فرسٹ نے ”فوری پیمنٹ“ گاڑی فروخت سروس شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)کارفرسٹ، پاکستان کے سب سے قابل اعتماد استعمال شدہ گاڑیوں کے ٹریڈنگ پلیٹ فارم نے پاکستان میں استعمال شدہ گاڑی فروخت کرنے کا سب سے تیز ترین سہولت فراہم کرتے ہوئے، اپنی'Foree Payment'‘ سروس شروع کی۔ 'Foree Payment'   کے تعارف کے ساتھ، صارفین کو کارفرسٹ کی محفوظ آن لائن منتقلی سروس کے ذریعے فوری ادائیگی کی جائے گی۔'Foree Payment'   کارفرسٹ کے مقصد کا ثبوت ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے صارف کی سہولت کو پہلے رکھیں اور گاڑی فروخت کرنے کے عمل کو مزید آسان بنائیں۔ وہ صارفین جو کار فرسٹ پر اپنی گاڑی بیچنے کے خواہاں ہیں آن لائن ملاقات کی بکنگ یا پھر 111 111 227پر کال کرکے، قریب ترین خریداری مرکز کا دورہ کرسکتے ہیں،جہاں وہ اپنی گاڑی کا معائنہ کروا کر 45 منٹ میں فوری پیش کش لیتے ہیں۔ ایک بار جب گاہک پیش کش قبول کر لے، تو وہ ایک گھنٹہ میں محفوظ آن لائن منتقلی کے ذریعہ پورا معاوضہ لے سکتے ہیں