Hysab Kytab اور ٹیلی  نار کے درمیان شراکت داری

Hysab Kytab اور ٹیلی  نار کے درمیان شراکت داری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)Hysab Kytab   ایچ کے نے صارفین کی ترجیحات کے بارے میں گہری تفہیم  کے حصول کیلئے  ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ شراکت داری صارفین کی ضروریات اور طلب کے حوالے سے افہام وتفہیم دینے اور پاکستان میں صارفین کیلئے ذاتی سطح کی خدمات کی فراہمی میں مدد گار ثابت ہوگی۔اس شراکت داری کے تحت مارکیٹ ریسرچ، کریڈت رسک پروفائلنگ، سروس کا جائزہ، ڈیٹا کے بارے میں سمجھ بوجھ اور ٹارگٹڈ ایڈوائزنگ کے شعبے  میں تعاون کیا جائے گا۔پارٹنر شپ پر اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہوئے Hysab Kytab  کے کنٹری ہیڈ یاسر الیاس نے کہا کہ ”پاکستان میں عوام میں الیکٹرونگ ادائیگی کے نظام  کے بڑھتے ہوئے استعمال اور رحجان کے باوجود لین دین کیلئے عام ذریعہ نقد رقم ہے۔ گزشتہ سال 45.8 فیصد (55.9ملین روپے) کا نقد لین دین کیا گیا جبکہ اے ٹی ایم کے ذریعے  470.6 ملین روپے نکلوائے گئے۔نقد لین دین کا آخری ویزبیلیٹی پوائنٹ تب شروع ہوتا ہے جب اے ٹی ایم سے کیش نکالا جاتا ہے ہے اس لئے نقدی کی بنیاد پر صارفین کے اخراجات نہ ہونے کے برابر ہیں۔Hysab Kytab  اور ٹیلی نار پاکستان مزید ڈیٹا پوائنٹ میں اضافہ سے صارفین کے اطمینان اور افہام و تفہیم کو حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کی بڑی ٹیلی کام کمپنیوں میں سے ایک بڑی کمپنی کے ساتھ پارٹنرشپ ہمیں قابل قدر نظر آتی ہے کیونکہ اینالیٹکس پورٹل کے ذریعے ٹیلی نار کی ٹیم نے جو عظیم کام سرانجام دیا ہے، اس سے ہمیں بھرپور رہنمائی ملے گی۔