پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے،جام اکرام اللہ دھاریجو

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے،جام اکرام اللہ دھاریجو

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا  جبکہ سلیکٹیڈ وزیراعظم نے اپنی تقریر کے دوران عدلیہ پر حملہ کیا۔منگل کوجاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرف کیس میں حکومت کے کردار نے ثابت کردیا ملک پر جمہوریت کے لبادے میں آمریت کا راج ہے۔ آرمی چیف توسیع مدت ازخود نوٹس فیصلہ سے ثابت ہوگیا کہ سلیکٹیڈ حکومت قانون سازی سے مکمل طور انجان ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے مذید کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت کو ڈکٹیٹر مشرف نظر آ رہا ہے لیکں سابقہ صدر آصف علی زرداری نظر نہیں آ رہے۔  پیپلز پارٹی کی  قیادت  ہمیشہ ثابت قدم اور اصولوں کی سیاست کی امین ہے لیڈران نے کبھی فراریت کا راستہ اختیار نہیں کیا۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ آصف علی زرداری علاج کا حق مانگ رہے ہیں، ریلیف کا سوچنا بھی پیپلز پارٹی کے لیے گناہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  سلیکٹیڈ حکمران ہوش کے ناخن لیں جو بو رہے ہیں وہ ہی کاٹیں  گے۔ صوبائی وزیرکے مطابق سابقہ صدر کو اپنے اہل و عیال سے بھی ملنے سے دور رکھنے کے ہتکنڈے استعمال ہو رہے ہیں۔ اس روئیے سے سندھ کے لوگ احساس کمتری سے دوچار ہیں، ان کی آنکھوں میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جسد خاکی گھوم رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک ترقی کا سوچ رہے ہیں یہاں انتقام کی آگ سلگ رہی ہے۔ سلیکٹیڈ حکمرانوں نے انتقام کے سوا کچھ بھی نہیں کیا۔ عوام ریلیف مانگ رہے ہیں جبکہ نااہل لوگوں کی ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک دن بہ دن دیوالیہ ہو رہا ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں لاڈلا مرغیوں کے انڈے اور گائے کے دودھ میں ملکی ترقی تلاش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے اور عوام ایک کروڑ نوکریاں دینے اور پچاس لاکھ گھر بنانے کا جہانسہ میں آنے والے لوگ مسلط حکمرانوں سے بہت جلد چھٹکارے کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر