افغانستان:فضائی حملوں میں 19طالبان،بم دھماکے میں چیف پولیس آفیسر ہلاک

افغانستان:فضائی حملوں میں 19طالبان،بم دھماکے میں چیف پولیس آفیسر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آئی این پی)افغانستان کے صوبہ غزنی میں قائم مقام پولیس سربراہ امان اللہ ابراہیمی سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 3اہلکار زخمی ہو گئے، دوسری جانب غزنی، ہلمند اور لغمان صوبوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں 19طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، فضائی حملوں میں طالبان کے ایک اسلحہ ڈپو کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ غزنی کے ضلع راشدیان کے قائم مقام پولیس سربراہ  امان اللہ ابراہیمی سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کو صبح 7:40 بجے پیش آیا  جب کہ ان کے ساتھ 3پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ طالبان گروپ نے ابھی تک فضائی حملوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ادھرصوبہ ننگر ہار میں پاکستانی اور ترکی کے شہریوں سمیت 62عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے افغان فورس کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔ہتھیار ڈالنے والوں میں 30پاکستانی اور 2ترک شہری شامل ہیں۔ننگرہار کے نائب صوبائی گورنر تمیم عارف مومند نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دئیے۔مومند نے مزید کہا کہ داعش کے عسکریت پسندوں نے افغان فورسز کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت کھو دی ہے۔یہ اقدام پہلے سلسلے ہی کڑی ہے جہاں حالیہ ہفتوں کے دوران 600 سے زیادہ داعش عسکریت پسندوں اور ان کے کنبہ کے افراد نے افغان فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
فضائی حملے