آنیوالا مہینہ عمران نیازی کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے، حافظ حسین احمد

آنیوالا مہینہ عمران نیازی کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے، حافظ حسین احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی،کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آنے والا مہینہ عمران نیازی کے لیے ماضی کی طرح خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، آنیوالے دن ہی ثابت کریں گے کہ ”عدلیہ“ ہی ”سپریم“ہے اور رہی گی وہ منگل کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے ”آزادی مارچ“ کی کامیابی کے ثمرات اوراثرات واضح ہوتے جارہے ہیں۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ اب عمران نیازی کو چند دنوں میں مزید بے وقوف بنایا جائے گااور اس کے لیے کسی بھی طرف سے کوئی ”ریسکیو“نہیں آئے گا،اصل میں نیازی کو سیڑھی پر چڑھا کر اب نیچے سے سیڑھی کھینچنے والے چھپے نہیں رہے، عمران نیازی کو اب مولانا فضل الرحمن، چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے اس ”امانت“ کا کھوج لگانا ہوگا اور اگر وہ اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں تو کم از کم چوہدری برادران کو ہی اپنا ہاتھ دکھا دیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عجیب اتفاق ہے کہ عمران نیازی، دسمبر کا مہینہ،جنرل نیازی کی یادیں، پرانا پاکستان،ہتھیار ڈالنے کے بعد بھٹو کا دوسرا پاکستان اور مہربانوں کی مہربانی سے تیسرے پاکستان کے دعویدار ماضی کے دلخراش سانحات کی نہ صرف یاد دلاتے ہیں بلکہ اب اس دسمبر میں اس سانحات میں اضافے کا باعث بنیں گے، انہوں نے کہا کہ ”پرانا پاکستان“ بھٹو کا ”دوسرا پاکستان“ عمران نیازی کا ”تیسرا پاکستان“ کے بعد نیا سال ”عوام کے پاکستان“ کی صورت میں طلوع ہوگا۔ 
حافظ حسین احمد