نواز، شہباز کو حساب دینا ہوگا، بھاگنے نہیں دیں گے، فرخ حبیب

نواز، شہباز کو حساب دینا ہوگا، بھاگنے نہیں دیں گے، فرخ حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کیلئے گڑھا کھودا تھا اب اسے لینے کے دینے پڑے گئے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کو حساب دینا پڑیگا، اکبر ایس بابر کا (ن) لیگ کیساتھ گٹھ جوڑ ہے،وہ 2011ء سے پی ٹی آئی کے ممبر نہیں، کیس بدنیتی کی بنیاد پر دائر کیا۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی نے آج مسلم لیگ (ن)کی بیرون ملک اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کی ہے،(ن) لیگ ہمیشہ جواب دینے سے راہ فرار اختیار کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کا پسندیدہ کھیل بھاگناہے اور ہم ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ نے پارٹی اکاؤنٹس کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا۔ انہوں نے کہاکہ سکروٹنی کمیٹی نے بھی آج (ن) لیگ سے رسیدیں مانگی ہیں جس نے مسلم لیگ (ن) کو فنڈز دیئے ان کے شناختی کارڈ اور بیرون ملک سے فنڈز آنے پر نائیکوپ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) یو کے میں بھی رجسٹرڈ ہے اور زبیر گل ان کے صدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چور آزادی مارچ کے پیچھے چھپ کر بیٹھے رہے اور اب ادھر سے چھپ رہے ہیں،ان لوگوں نے تحریک انصاف کیلئے گڑھا کھودا تھا وہ اب ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کو اب لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔
فرخ حبیب