ایبٹ آباد،عوامی وسماجی حلقوں کا مڈل سکول متہال کو ہائی کا درجہ دینے کا مطالبہ

ایبٹ آباد،عوامی وسماجی حلقوں کا مڈل سکول متہال کو ہائی کا درجہ دینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد(نامہ نگار) یونین کونسل بحالی گاؤں متہال کے عوامی سماجی حلقوں نے گاؤں کے مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے کا مطالبہ کر دیا،وزیر اعلیٰ وزیر تعلیم کردر ادا کریں،یونین کونسل بحالی گاؤں متہال کے عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ گاؤں متہال کا مڈل سکول اس یونین کونسل کی سب سے قدیم درس گاہ ہے۔لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ اتنی قدیم درس گاہ کو آج تک ہائی سکول کا درجہ نہیں دیا گیا اس کے مقابلے میں دسری یونین کونسل کی سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ بھی کیا گیا اور ان کو اگر پرائمری ہیں تو مڈل کا اور ہائی سکول کا درجہ بھی دیا گیا،لیکن اس سکول کو اہلیان علاقہ کی اپیل کرنے کے باوجود آج تک ہائی سکول کا درجہ نہیں دیا گیا۔مڈل کرنے کی بعد ہمارے بچوں کو اپنی تعلیم کا سلسلہ منقطع کرنا پڑتا ہے جسکی بڑی وجہ یہاں پر ہائی سکول کا نہ ہونا ہے،اس لئے ہم وزیر اعلیٰ وزیر تعلیم اور ضلع مانسہرہ  کے ڈی سی او  ڈی او ایجویشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گاؤں متہال کے مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے میں اپنا کردار ادا کریں