نور ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد 

نور ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں نور ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام جینڈر بیسڈ وائلنس کے نام سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین پولیس اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ورکشاپ کے دوران پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین اور بچوں کے حوالے سے خصوصی تربیت دی گئی جس میں ایسے خواتین و بچوں کے ساتھ ڈیلنگ، کاونسلنگ،ان کی راہنمائی سمیت ان کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی اور قانونی مشاورت کے ساتھ ساتھ ضرورت پڑنے پر ان کی بحفاظت شیلٹر ہومز منتقلی کے حوالے سے ان کو آگاہ کیا گیا، ورکشاپ میں ایس ایس پی کوارڈینیشن سرفراز علی اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز عثمان غنی نے خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی کوارڈینیشن سرفراز علی شاہ نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں صنف نازک اور بچوں کو کمزور طبقہ  تصور کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف بعض اوقات تشدد کے واقعات رونما ہوتے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کے مسائل کو حل کرنا پشاور پولیس کے ترجیحات میں شامل ہے جس کی خاطر مختلف تھانوں میں وومن ڈیسک قائم کئے گئے ہیں،انہوں نے تربیت میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو خصوصی طور پر مخاطب کرتے ہوئے جینڈر بینسڈ وائلنس کے خاتمہ اور دوران ڈیوٹی تشدد زدہ خواتین و بچوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی، ایس ایس پی کوارڈینیشن نے خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے نور ایجوکیشن ٹرسٹ کی خدمات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے آخر میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز عثمان غنی کو شیلڈ جبکہ تربیت لینے والے اہلکاروں میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے