پشاور،کاروباری لین دین تنازعہ  پر اغواء نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور،کاروباری لین دین تنازعہ  پر اغواء نوجوان بحفاظت بازیاب

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کاروباری لین دین کے تنازعہ پر اغوا ہونے والے نوجوان کو بحفاظت بازیاب کرالیا، مغوی اسلم کو اس کے کاروباری شراکت دار نے لین دین کے تنازعہ پر اغوا کیا تھا جو تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے مغوی کا سراغ لگاتے ہوئے اسے بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے جبکہ ملوث ملزم پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوا جس کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعیہ مسماۃ (ب) زوجہ مرزا خان ساکنہ رشید ٹاون نے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے جوانسالہ بیٹے اسلم خان کو اس کے کاروباری شراکت دار ملزم سمیع اللہ ولد فضل نبی نے پراپرٹی تنازعہ پر اغوا کر لیا ہے جس کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی سٹی عتیق شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کیڈٹ صادق شاہ اور انوسٹی گیشن آفیسر علی سید خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر مغوی کو بحفاظت بازیاب کرنے اور ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی، جس کے دوران خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے ملزم کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ ملزم کے قریبی رفقا کی بھی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران گزشتہ روز اطلاع ملنے پر مغوی اسلم خان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا جبکہ ملزم سمیع اللہ فرا ر ہونے میں کامیاب ہوا جس کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے 

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر