صوابی،متحدہ اپوزیشن کا آج مظاہرہ ہوگا 

صوابی،متحدہ اپوزیشن کا آج مظاہرہ ہوگا 

  



صوابی(بیورورپورٹ)متحدہ اپوزیشن ضلع صوابی کے زیر اہتمام آج بدھ کی صبح نو بجے صوابی میں احتجاجی مظاہرہ ہو گا اس فیصلے کا اعلان جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرس کے اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت جمعیت علماء اسلام صوابی کے ضلعی امیر مولانا فضل علی حقانی نے کی۔ مولانا فضل علی حقانی نے اجلاس کی شروعات میں ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ قرآن مجید ہماری لئے اپنی جان سے زیادہ قیمتی ہے اور ہم اس قسم کے اقدامات کو بلکل برداشت نہیں کر سکتے۔ 27 تاریخ بروز بدھ صبح 9 بجے متحدہ اپوزیشن کی طرف سے احتجاجی مظاہرے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا گیا جن کے اہم نکات یہ ہیں۔ تمام پارٹیوں کے قائدین نے ناروے میں ہونے والے قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف سخت الفاظ میں شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سفارتی سطح پر جلد از جلد ایسے اقدامات کے خلاف ایکشن لے۔  اپنے اپنے پارٹیوں کے ورکرز سے موثر انداز میں رابطہ کیا جائے گا۔ متحدہ اپوزیشن کے تمام پارٹیاں اپنے کارکنان اور جھنڈوں کے ساتھ بھرپور شرکت کرے گے۔بروز بدھ 27 نومبر کو تمام اپوزیشن کے جلوس صوابی گراؤنڈ میں جمع ہونگے اور وہاں سے صوابی چوک تک نااہل، جعلی اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ کرے گے۔ چوک پر پہنچ کر تمام ضلعی قائدین خطاب کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر