پاکستان کو بیلا روس کیساتھ دیرینہ تعلقات مضبوط کرنے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہونگے:اسد قیصر

  پاکستان کو بیلا روس کیساتھ دیرینہ تعلقات مضبوط کرنے کیلئے مزید اقدامات ...

  



اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بیلاروس سے دیرینہ تعلقات ہیں اور مزید تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کرناہونگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بیلا روس کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے,پاکستان بیلاروس کے ساتھ پارلیمانی و اقتصادی تعاون کو فروغ دنے کا خواہش مند ہے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بیلاروس کی پارلیمان کے ساتھ رابطوں کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں دونوں ممالک کے اراکین پارلیمان میں رابطے دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے فرینڈ شپ گروپ تشکیل دیا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ پاک بیلاروس فرینڈ شپ گروپ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے فعال کردار ادا کر رہاہے، دونوں ممالک میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے متعدد معاہدے طے پا چکے ہیں دونوں ممالک کی سیاسی قیادت اور تجارتی برادری کے درمیان رابطوں سے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں،سی پیک منصوبہ خطے کی معاشی ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہو گا،سی پیک منصوبے سے خطے کے ممالک کے مابین تجارت میں اضافہ ہو گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے،پاکستان سی پیک منصوبے کی جلد تکمیل چاہتا ہے، منصوبے کو خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ توسیع دینے کا خواہاں ہے، پاکستان بیلاروس کے ساتھ زراعت، صنعت، ٹیکسٹائل،تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے معاہدوں پر عملدآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے،بیلاروس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہیں، پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس نے سویت یونین کے انحطاط کے بعد بیلاروس کو تسلیم کیا،وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ بیلاروس دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم پیشرفت ہے،پاکستان کی خطے میں امن و استحکام کے لیے کاوشیں قابل ستائش ہیں، دونوں ممالک کی سیاسی و پارلیمانی قیادتوں میں رابطے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے میں، اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،بیلاروس پاکستان کے ساتھ تمام سماجی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔

اسد قیصر

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر