سید ظفر علی شاہ کی بطور ڈائیریکٹر  جنرل پی ڈی اے تعیناتی خوش  آئند ہے،صابر حسین اعوان

سید ظفر علی شاہ کی بطور ڈائیریکٹر  جنرل پی ڈی اے تعیناتی خوش  آئند ہے،صابر ...

  



پشاور (سٹی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا و سابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ سید ظفر علی شاہ کی بطور ڈائیریکٹر جنرل پی ڈی اے تعیناتی خوش آئند ہے اور ان کے تعیناتی سے اندازہ ہورہا ہے کہ صوبائی حکومت بی آرٹی منصوبے کے تکمیل میں سنجیدہ ہوگئی ہے۔ سید ظفرعلی شاہ ایک فرض شناس اور باصلاحیت آفیسر ہے اور امید ہے کہ بی آرٹی منصوبہ اب  جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ ایک بیان میں صابرحسین اعوان نے کہا کہ سید ظفرعلی شاہ نے پہلے بھی پشاور شہر کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیے ہیں اور پشاور کے کشادگی اور خوبصورتی میں اہم کردار ادا کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی تعیناتی وقت کا تقاضا تھا جس کو صوبائی حکومت نے پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی آرٹی منصوبہ وجہ سے پشاور کے عوام اور خصوصاً تاجر برادری ایک بڑے اذیت سے گزر رہے تھے اور کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ سید ظفر علی شاہ کے تعیناتی سے پشاوراور خصوصاً بی آرٹی رووٹ کے تاجروں اور عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور امید پید ا ہوگئی ہے کہ یہ منصوبہ اب جلد مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی اے جیسے اہم ادارے کے لیے موزوں آفیسر فراہم کیاگیا ہے جس کے آنے سے پشاور کے خوبصورتی، رنگ روڈ کی تکمیل و مرمت سمیت دیگر اہم منصوبوں پربھی کام کے رفتار میں تیز ی آئے گی۔ جماعت اسلامی پشاور کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہرقسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر