مولانا فضل الرحمان مذہب کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں:طارق سعید

مولانا فضل الرحمان مذہب کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں:طارق سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ (نما ئندہ پاکستان) تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے نائب صدر طارق سعید خان میدادخیل نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مولانا اقتدار کے حصول کے لئے مذہب کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں پچھلے بیس سال سے وہ مسلسل حکومت میں رہے ہیں مگر اُنہیں اسلام اور شریعت یاد آئی نہ ہی حکومتی پالیسیوں سے کوئی اختلاف ہوا کیونکہ اُسے جو چاہئے تھا وہ مل رہا تھا اب چونکہ وہ حکومت کا حصہ نہیں ہے اس لئے آئے روز حکومت کے خلاف طرح طرح کے پروپیگنڈوں میں مصروف ہے اور حکومت کو گرانے کے لئے انہوں نے دھرنوں اور مارچ کا سہارا لیا تاہم عوام نے انہیں مسترد کیا اور ہر محاذ پر انہیں صرف اور صرف ناکامی اور رسوائی ملی‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرحاجی عصمت اللہ، شفقت اللہ خوا ئیداد خیل ڈاکٹر اقبا ل خوائیداد خیل، کلیم اللہ دلخوازئی، حنیف اللہ زرگر، ظہیر گلزار، محمد اسرار، مر سلین، غلا م فرید، نجیب نصر خیل،سا بق تحصیل کو نسلر فر ہان تا جہ زئی حشمت اللہ، شہا ب، کلیم ہنی،مدثر، انور کما ل، کلیم اللہ، بلال، اسحاق، حیدر اور زبیرودیگرموجودتھے انہوں نے مزید کہا کہ جس وقت پاکستان تحریک انصاف کو حکومت ملی اس وقت خزانہ بالکل خالی پڑا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا اور نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی نشریاتی اداریں بھی یہ بات تسلیم کر چکے ہیں کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور عنقریب اس کا شمار ایشیا کے ترقی یافتہ ممالک میں سے ہوگا ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان ضلع لکی مروت سمیت پورے جنوبی اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں عوام کو صحت عامہ کے بہترین اور معیاری طبی سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک نے تحصیل نورنگ کے لئے زچہ بچہ ہسپتال کا جو اعلان کیا تھا عنقریب اس پر کام کا آغاز کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی نومنتخب کابینہ قائدین کے بھروسے اور اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہے اور عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ نو منتخب کابینہ کے اراکین پارٹی کی فعالیت اور مقبولیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور کارکنوں میں پائی جانے والی مایوسی اور بے چینی کے خاتمے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔