دارلعلوم اسلامیہ چارسدہ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد
چارسدہ (بیو رو رپورٹ) دارلعلوم اسلامیہ چارسدہ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد۔ پلان سی کے تحت ہفتہ کے روز چارسدہ چوک میں تاریخی احتجاج کیا جائیگا۔ عمران خان کے استعفیٰ تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلا ن۔ تفصیلات کے مطابق دارالعلوم اسلامیہ چارسدہ میں آل پارٹیز کانفرنس زیر صدارت ضلعی امیر جمیعت علماء اسلام مولانا سید گوہر شاہ منعقد ہوا۔ کانفرنس میں اے این پی کے سیکرٹر ی جنرل فاروق خان شیخو،قومی وطن پارٹی کے مفتی افتخار، پی پی کے امیر نواز خان، عماد خان اور دیگر نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پلان سی کوکامیاب بنانے کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا اور حکومت کے خاتمے تک احتجاجی مظاہروں اور جلسوں کا سلسہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں 30نومبر بروز ہفتہ چارسدہ میں اے پی سی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان احتجاجی جلسے اور ریلی کے انعقاد کابھی اعلان کیاگیا۔ دریں اثنا ء جے یو آئی کے مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا سید گوہر شاہ، حاجی دانشمند خان، حاجی عبدالرحمان،حنیف اللہ حسرت، مولانا عبدلبصیر شاہ، مولانا سمیع اللہ، مولانا جمیل احمداور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ناروے میں قرآن پاک کو جلانے اور بے حرمتی کے شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں ناروے کے سفیر کوفوری طور ملک بدر کیا جائے۔