آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف دائر رٹ بنچ نمبر 1منتقل

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف دائر رٹ بنچ نمبر 1منتقل

  



پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس محمدابراہیم خان اور جسٹس عبدالشکورپرمشتمل بنچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف دائر رٹ سماعت کے لئے بنچ نمبرایک کومنتقل کردی  منگل کے روزفاضل بینچ نے درخواست گزار میجر ریٹائرڈ خالد کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف کیس کی سماعت کی۔عدالت نے درخواست گزار سے کیس دائر کرنے سے متعلق مختلف سوالات کیے،جسٹس عبدالشکور نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ جب آرمی چیف کو تعینات کیا جارہا تھا تب کیوں اعتراض نہیں اٹھایا،مدت ملازمت میں توسیع کے وقت آپ کو درخواست دینا کیوں یاد آئی جس پر درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ وہ کیس پر سماعت شروع کرنے کے بعد عدالت کو دلائل سے مطمئن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق آئی ایس آئی چیف رضوان اختر نے بھی اپنی ڈیوٹی پوری نہیں کی،اس موقع پر جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا کہ اس کیس کو چیف جسٹس ہی سنیں گے۔ دورکنی بینچ نے کیس مزید سماعت کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو ارسال کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر