پاک بزنس سمیت دیگر ٹرینیں گھنٹوں لیٹ،7 پروازیں منسوخ

پاک بزنس سمیت دیگر ٹرینیں گھنٹوں لیٹ،7 پروازیں منسوخ

  



لاہور(این این آئی)پاکستان ریلویز کی ٹرینوں کا شیڈول تاحال متاثر، پاک بزنس ایکسپریس 2گھنٹے 40منٹ لیٹ۔ملتان،فیصل آباد،راولپنڈی کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اندرون اوربیرون ملک سے آنے اورجانے والی 7پروازیں منسوخ جبکہ 3تاخیر کا شکار رہیں۔دوحہ،ابوظہبی،اسلام آباد اورکراچی آنی،جانیوالی پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار ہوئیں۔ پاک بزنس ایکسپریس 2گھنٹے 40منٹ،اکبر ایکسپریس،کراچی ایکسپریس ڈھائی،ڈھائی گھنٹے،علامہ اقبال ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ،جعفر ایکسپریس ڈیڑھ،ڈیڑھ گھنٹہ جبکہ فرید ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔

پروازیں 

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر