ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مختلف تنظیموں،سیاسی پارٹیوں کے احٹجاجی مظاہرے جاری

ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مختلف تنظیموں،سیاسی پارٹیوں کے ...

  



پشاور،اضلاع (سٹی رپورٹر،نمائندگان پاکستان)تحریک آواز حق نے ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی،فلسطین میں اسرائیل کے مظالم  اور کشمیر میں انڈیا کے غاصبانہ قبضے  کے خلاف فوارہ چوک سے پشاور پریس کلب تک ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات درج تھے۔مظاہرے کی قیادت تحریک آواز حق کے چئیرمین جاوید خان،صدر طاہر شاہین جی ایس محمد شفیق اور دیگر شرکاء نے کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ناروے جیسے واقعات دہشت گردی کے ضمرے میں اتے ہے جسکی وجہ سے مختلف مذاہب کے لوگوں میں نفرت پیدا ہوتی ہے جبکہ اسلام امن کا دین ہے اور مسلمان دوسرے مذاہب کا احترام کرتے ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد جاری ہے جبکہ عالمی دنیا اور مسلمان ممالک کے حکمران اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ناروے میں قرآن کی بے حرمتی جیسے واقعات مسلمانوں کو کسی صورت قبول نہیں اس حوالے سے اقوام عالم اقدامات اٹھائے تاکہ توہین کے مرتکب افراد کو کھڑی سے کھڑی سزا دلوائے بصورت دیگر مسلمان ممالک اسکے خلاف سفارتی اور کاروباری بایئکاٹ کریں کیونکہ مسلمانوں کو اپنے اللہ اور اسکے رسول،صحابہ کرام اور قرآن مجید سے کوئی چیز زیادہ نہیں ہے ٭شانگلہ میں جماعت اسلامی یوتھ کا ناروے میں قران مجید کی بے حرمتی کے خلاف الپوری مین چوک میں احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں ناروے حکومت سے تعلقات منقطع کرنے اور ہر قسم کی سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے اور سفیرکو ملک بدرکرنے کا مطالبہ،مظاہرین نے نارویجن حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے ان کو اسلام دشمن قرار دیتے ہوئے عالمی دنیا سے اس واقعے پر خاموشی کے بجائے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی یوتھ ضلع شانگلہ کے صدر میاں طفیل محمد کررہے تھے جس سے حاجی بخت افسر،حاجی شیرامان، سید غفار،فضل الرحمن ودیگر نے خطاب کیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے۔کہ اس افسوس ناک واقعے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل ازاری ہوئی ناروے کے کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور ان کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کیا جا ئے۔ناروے میں قران کی بے حرمتی اسلام کے خلاف توہین امیز اقدامات با ربار کئے جاتے ہیں۔حکو مت پاکستان ناروے سفیر کو ملک بدر کرے تا کہ ائیندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ ناروے مصنوعات سے مکمل بائیکاٹ کریں۔مظاہرین نے کشمیر، فلسطین،بیت المقدسکے ازادی اور امت مسلمہ کی اتحاد کیلئے اجتماعی دعا مانگی گئی٭تحصیل ٹوپی کے شہریوں کی جانب سے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف زبردست مظاہرہ تاجرانوں نے دکانوں کے شٹر بند کیے تفصیلات کے مطابق ٹوپی میں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایک زبردست ریلی زیرقیادت مولانا روشن زیب، صدر اصلاحی جرگہ فضل خالق،سابق نائب ناظم، فرخ سیر، افتخار خان سینئر نائب صدر الخیر انجمن تاجران،، سلیم علی زئی، چیئرمین سعید اللہ جدون، امجد علی، سہیل فاروق، شمس القمر، جمشید خان صدر ٹرانسپورٹ یونین اور دیگر ہزاروں افراد ٹوپی جامع مسجد سنہ خیل سے جنرل بس سٹینڈ تک بڑی ریلی نکالی اس موقع پر ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا ایمان نامکمل ہے قرآن پاک حضرت محمد ﷺ پر نازل کردہ آخری کتاب ہے اسلام میں حضرت محمد ﷺ اور ان پر نازل کردہ آخری کتاب کی بے ادبی کرنے والوں کی سزا موت اور پھانسی ہے ناروے میں قرآن مجید کو نذر آتش کیے جانے کے افسوس ناک واقعے پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اس سے یورپ کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے قرآن پاک کی بے حرمتی مسلم امہ کے خلاف سازش ہے اور اس سے اقوام عالم اسلام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اگر مستقبل میں اس قسم کے واقعات کا سدبات نہ کیا گیا تو حالات خراب ہوسکتے ہیں کیونکہ مسلمان جان دے سکتے لیکن نبی کریمﷺ اور ان کی آخری کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے اس موقع پر جلوس کے شرکا کو پولیس نے فل پروپ  انتظامات کیے اور پرامن طور پر مظاہرہ منشتر ہوگا ٭ کوہاٹ بھر میں بچے بوڑھے اور نوجوان نے ناروے حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے  شھر اور گاؤں گاؤں میں ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف طلباء اور اساتذہ س سوسائٹی مذہبی اور سیاسی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کئے ہوئے کلے سے مسعود الرحمن ایڈووکیٹ کی قیادت میں علاقہ عوام نے احتجاجی ریلی نکالی ریلی ھنگو روڈ سے چوک شھداء  پر پہنچی جہاں مقررین نے قرآن کی بے حرمتی کرنے والے کو سزا دینے کا مطالبہ کیا اسکے علاؤہ ڈھوڈہ میں شاھد ھمدرد کی قیادت میں سکول کے طلباء  اور طالبات اساتذہ اور علاقہ عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا جلسہ سے خطاب کرتے ھوئے شاھد ھمدرد مولانا عبد الرشید مفتی عبدالکریم گل اسلام اور دیگر نے حکومت پاکستان سے ناروے کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا اس موقع پر مظاہرین نے مظاہرین نے۔ ٹیلی نار کی سموں کو نذر آتش کردیا گیا مظاہرین نے ناروے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی٭ ناروے میں قرآن پاک کے جلانے اور بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف آل تاجر فیڈریشن، مستری ایسو سی ایشن اور واپڈا ہائیڈرو یونین کے احتجاجی مظاہرے۔ مظاہرین کا ناروے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی۔ناروے سے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میں ناروے میں قرآن پاک کے جلانے اور بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف آل تاجر فیڈریشن، مستری ایسو سی ایشن اور واپڈا ہائیڈرو یونین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانا سید گوہرشا، اے این پی کے جنرل سیکرٹری فاروق خان شیخو، لعل محمد لعل، حکیم اللہ فوجی، رحم بادشا، میا ں مفرق شاہ، امداد اللہ، حاجی صدیق اللہ، سید صالح شاہ باچااور دیگر نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ آئے روز مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے لئے یہودی لابی کی ایماء پر اسلام دشمن قوتیں ایسی مذموم حرکتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے ناروے سے فوری طور پر سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے اورملزم لارس کو نشان عبرت بنا نے کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ کوئی مسلمانوں کی دل آزاری کی حرکت نہ کریں۔ انہوں نے قرآن پاک جلانے اور بے حرمتی کے واقعہ پر مسلم امہ کی خاموشی پر افسو س کا اظہار کیا جبکہ گستاح ملزم لارس کو دبوچنے والے مجاہد عمر الیاس کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر